اونٹاریو میں کرونا کے بتیس نئے کیس دریافت، کل تعداد ایک سو ستتر ہو گئی، ترجمان محکمہ صحت

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز17مارچ ، 2020،
محکمہ صحت اونٹاریو کے ترجمان نے پیر کو ایک بریفنگ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اونٹاریو میں کرونا کے مزید بتیس نئے کیسز دریافت ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا میں مبتلا مریضوں کی کل تعداد ایک سو ستتر ہو گئی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
یہ کیسز ہملٹن ، سڈ بیری اور گریٹر ٹورنٹو ایریا میں دریافت ہوئے۔ ترجمان نے مریضوں کے نام ،عمر یا جنس کے بارے میں کوئی بات نہیں بتائی۔


متعلقہ خبریں