اونٹاریو میں کورونا کیسز کی تعداد نو سو تک پہنچ گئی، محکمہ صحت ہائی الرٹ

 

قومی آواز،
کینیڈین نیو ز 6ستمبر،2021
محکمہ صحت کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ اونٹاریو میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ تشویشناک بات ہے۔ مئی کے بعد اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ کورونا کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں جن کی تعداد نو سو پچاس بتائی جا رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔یہ پچھلے دو مہینوں میں سب سے بڑی تعداد ہے۔ نئے کیسز میں زیادہ تعداد ان لوگوں کی ہے جنہوں نے اپنی ویکسی نیشن نہیں کروائی تھی۔ محکمے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد ازجلد اپنی ویکسی نیشن کروا لیں اور کرونا اقدامات کا خیال رکھیں تاکہ وباء پر قابو پایا جا سکے۔


متعلقہ خبریں