اونٹاریو میں کورونا کے دو ہزار نئے کیسز رپورٹ، پندرہ افراد کی ہلاکت کی اطلاع

 

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز، 7،دسمبر، 2020،
محکمہ صحت اونٹاریو کے ایک اعلامیے کے مطابق اونٹاریو میں مسلسل دوسرے دن دو ہزار سے زائد کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا پھیلنے کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے جبکہ پندرہ افراد کی ہلاکت کی اطلاع بھی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔صرف ٹورنٹو سے پانچ سو اڑسٹھ کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پیل ریجن سے چار سو ستتر کیس رجسٹر ہوئے۔محکمے نے لوگوں سے حفاظتی انتظامات پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔


متعلقہ خبریں