اونٹاریو میں کورونا کے چھ سو چونتیس نئے کیس دریافت، چون افراد ہلاک

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز، 23اپریل ، 2020،
اونٹاریو میں تازہ رپورٹ کے مطابق چھ سو چونتیس نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران چون مریض اپنی جان کی بازی ہار گئے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔صوبے میں کورونا مریضوں کی کل تعداد بارہ ہزار آٹھ سو اناسی تک پہنچ گئی ہے۔حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ابھی پارکس ،اسکول، و دیگر پر ہجوم مقامات تا اطلاع ثانی بند رہیں گے۔


متعلقہ خبریں