اوکویل کونڈو سے ملنے والی خاتون کی لاش شناخت ہو گئی ،پولیس زرائع

March 17, 2017
قومی آواز ٹورانٹو  : ہالٹن ریجنل پولیس زرائع کے مطابق اوکویل کونڈو سے ملنے والی خاتون کی لاش کی بالاٰخر شناخت کر لی گئی ہے۔مذکورہ خاتون کی شناخت 56سالہ انجیلا شورسکی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس زرائع کے مطابق پچھلے ہفتے لاکیشور روڈ ویسٹ نزد موریس ڈرائیو سے ایک شہری کی فون کال موصول ہوئی تھی کہ علاقے میں ایک خاتون کی لاش موجود ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی تو انہیں ایک بلڈنگ کے فلیٹ سے مذکورہ خاتون کی لاش ملی ۔تحقیقات پر پتہ چلا کہ خاتون کو قتل کیا گیا تھا اور اس کے جسم پر گولی کا نشان تھا۔پولیس زرائع کے مطابق خاتون کے اہل خانہ نے ان کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست کی تھی۔حکام نے ابھی تک کسی بھی شخص کے اس میں ملوث ہونے یا کسی دیگر کلیو کی اب تک کوئی نشاندہی نہیں کی ہے۔