اوک ویلی متحارب گروہوں میں جنگ، دو ہلاک دو زخمی ، پولیس تحقیقات کا آغاز

قومی آواز :اوک ویلی،
کینیڈین نیوز17 مئی ، 2020،
ہالٹن ریجنل پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق اوک ویلی میں ہفتے کی رات دو گروہوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ایک کمرشل علاقے میں پیش آیا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو ٹارگٹ کر کے مارا گیا ۔ پولیس کے مطابق ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے تاہم پولیس عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں