اوک ویل کے ایک مکان پر چھاپہ ، منشیات اور اسلحے کی کھیپ برآمد ، تین افراد گرفتار

قومی آواز ۔
اوک ویل
09 اکتوبر ، 2017
اوک ویل پولیس کے ایک اعلامئے کے مطابق اوک ویلی میں ایک مکان پر چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ ، منشیات اور کرنسی برآمد ہوئی جس پر گھر میں موجود تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پولیس پارٹی نے اسپئیر روڈ اور کیر اسٹریٹ پر ٹورنٹو میں ہونے والے ایک قتل کی تفتیش کے دوران مارے گئے چھاپے کے دوران ایک مکان سے تین افراد کو غیر قانونی منشیات، اسلحہ اور ناجائز کرنسی کے ساتھ گرفتار کیا ۔ گرفتار ہونے والوںمیں تئیس سالہ لیبان حسین، تئیس سالہ دیشن ہیبرٹ اور چھبیس سالہ جمال ہیبرٹ شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے ستائیس ہزار ڈالر کی رقم بھی برآمد ہوئی تھی جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ ملزمان کو جلد ہی عدالت کے روبرو پیش کر دیا جائے گا۔