آئی سی سی کا مشکوک کرکٹرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر غور

آئی سی سی کا مشکوک کرکٹرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر غور
November 15, 2016

قومی آواز . آئی سی سی کا مشکوک کرکٹرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر غور

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کا اینٹی کرپشن یونٹ مشکوک کرکٹرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر غورکر رہا ہے۔

آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ اسے بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور پاکستان سمیت دنیا کے تمام انٹر نیشنل کرکٹرز کے فون، واٹس ایپ اور اسنیپ چیٹ میسج تک رسائی دی جائے۔

آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ 2017ء میں اس معاملے پر بورڈ سے منظوری لے گا۔