اپوزیشن جتنے چاہے لانگ مارچ کر لے حکومت ختم نہیں ہونے والی، شاہ محمود قریشی

قومی آواز
قومی نیو ز ، 17جنوری ،2022
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنے چاہے لانگ مارچ کر لے لیکن اس سے نہ تو ان ہاو¿س تبدیلی آئے گی اور نہ ہی حکومت ختم ہو گئی۔ وہ ملتان میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی عدالت میں پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نہ تو ابھی الیکشن کا وقت ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی تیاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بڑی پارٹیوں نے ملک کو لوٹا اور اب وہ احتساب کے خوف سے لانگ مارچ اور اس طرح کی دوسری سرگرمیوں سے حکومت کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جس سے حکومت کا کچھ نہیں بگڑے گا۔


متعلقہ خبریں