اپوزیشن کی شدید تنقید: نریندر مودی نے اپنے نام کے ساتھ ‘چوکیدار’ لگالیا

قومی آواز: ںئی دہلی
بھارتی خبریں 18 مارچ ، 2019

میں بھی چوکیدار ہوں، ہر شخص کے اندر ایک چوکیدار ہوتا ہے، بھارتی وزیراعظم۔ فوٹو: فائل
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن کی شدید تنقید کے بعد اپنے نام کے ساتھ ‘چوکیدار’ کے لفظ کا اضافہ کردیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ میں نام سے پہلے چوکیدار کے لفظ کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ‘چوکیدار نریندر مودی’ لکھا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نے ایک ٹوئٹ بھی کی جس میں کہا کہ ‘میں بھی چوکیدار ہوں، ہر شخص کے اندر ایک چوکیدار ہوتا ہے’۔

Chowkidar Narendra Modi

@narendramodi
Fellow Indians,

Happy that #MainBhiChowkidar has ignited the Chowkidar within all of us. Great fervour!

Ecstatic to see the passion and commitment to protect India from corrupt, criminal and anti-social elements.

Let us keep working together for a developed India.

102K
8:21 AM – Mar 17, 2019
Twitter Ads info and privacy
36.7K people are talking about this

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم کے بعد بی جے پی کے دیگر رہنماؤں نے بھی اپنے ناموں کے ساتھ چوکیدار لگانا شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں آئندہ ماہ سے انتخابات شروع ہورہے ہیں جس کے لیے ملک بھر میں انتخابی جلسے جاری ہیں جس میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی جانب سے نریندر مودی کو ‘چور چوکیدار’ قرار دیا جارہا ہے۔

کانگریس نے بھارت اور فرانس کے درمیان 36 لڑاکا طیارے ‘رافیل’ کے معاہدے پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے نریندر مودی پر کرپشن کے الزامات عائد کیے تھے اور یہ معاملہ بھارت کی اعلیٰ عدالت میں زیرسماعت ہے۔


متعلقہ خبریں