اکشے کمار کی نئی فلم بیل باٹم پر سعودی عرب،قطر اور کویت میں پابندی لگا دی گئی

 

قومی آواز،
شوبز نیو ز 21اگست،2021
بھارت کے مقبول اداکار اکشے کمار کی نئی فلم بیل باٹم پر سعودی عرب، قطر اور کویت میں پابندی لگا دی گئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فلم میں انیس سو چوراسی میں ایک بھارتی طیارے کی ہائی جیکنگ کے واقعات فلمائے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اس طیارے کو دبئی میں ہائی جیک کیا گیا تھا جس کو چھڑانے کے لئے بھارت اور یو اے ای کے سیکورٹی حکام نے آپریشن کیا تھا اور تمام ہائی جیکر ز کو گرفتار کیا گیا تھا۔سوشل حلقوں کا کہنا ہے کہ اس فلم میں بھارتی حکام کو ہیرو بنا کر پیش کیا گیا ہے جس پر ہو سکتا ہے کہ عرب حکام نے اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس فلم کو بین کیا ہو۔


متعلقہ خبریں