اگر امن معاہدے پرعمل کیا گیا تو اسرائیل کو تسلیم کر لیں گے، سعودی عرب

قومی آواز،
عالمی نیو ز ، 16دسمبر ،2021
اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے عبداللہ ال ممعلمی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل 2002 میں ہونے والے امن معاہدے پر عمل کرتا ہے تو اسے تسلیم کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔۔۔۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پیش کیے گئے امن معاہدے پر عمل درآمد کے بعد نہ صرف سعودی عرب بلکہ دیگر اسلامی ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ ناجائز ہے چاہے اسے کتنا ہی عرصہ کیوں نہ گزر جائے۔


متعلقہ خبریں