اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، جی سیون

 

قومی آواز

عالمی نیو ز ، 13دسمبر ،2021

جی سیون ممالک کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ روس اگلے سال تک یوکرین پر حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے اور اگر ایسا ہوا تو اس کی شدید مزاحمت کی جائے گی اور روس کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ جی سیون کے اس ترجمان کے بیان کے بعد روس اور مغربی ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں