اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو فوری کاروائی کریں گے، جو بائیڈن کا اعلان

قومی آواز
عالمی نیو ز ، 4جنوری ،2022
امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو امریکا خاموش نہیں بیٹھے گا اور فوری کاروائی کرے گا۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
انہوں نے یہ بات صدر ولادیمیر زلااسکی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے یوکرین حکام کو امریکہ کی جانب سے مکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یوکرین پر حملہ ہوا تو امریکہ اور اس کے اتحادی یوکرین کی مدد کریں گے۔ انہوں نے روس کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جارحیت کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔


متعلقہ خبریں