اگر شہباز شریف بے قصور ہیں تو وہ کیوں عدالت سے بھاگ رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان۔

منڈی بہاؤالدین 18 فروری 2022 قومی آواز ۔
منڈی بہاؤالدین میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 30 برس بعد پاکستان کی اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے، پاکستان کی اسمبلی سولر پر چل رہی ہے۔
۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز کینیڈا پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ چھوٹے میاں کا دل بہت کمزور ہے، شہباز شریف کو پتہ ہے کہ ان کا کیس چلا تو انہوں نے نہیں بچنا، اگر شہباز شریف بے قصور ہیں تو وہ کیوں عدالت سے بھاگ رہے ہیں، آج عدالتیں آزاد ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا مریم صاحبہ کہتی ہیں کہ میرے پاس ٹیپیں ہیں، کبھی آپ نے سنا ہے کہ سیاستدان ٹیپ کے ذریعے کسی کو بلیک میل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ جس طرح پرویز مشرف نے انہیں این آر او دیا تھا میں بھی دے دوں لیکن جب تک زندہ ہوں کبھی انہیں این آر او نہیں ملے گا، قوم کا پیسہ واپس کرنے تک ان ڈاکوؤں کے پیچھے جاؤں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے لیے پیغام ہے کہ کپتان ان کے ہر پلان کے لیے تیار ہے، آپ کو ناصرف شکست ہو گی بلکہ آپ سب جیل بھی جائیں گے۔

اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا جب ہمارے ملک میں بمباری ہوتی تھی یہ حکمران کیوں نہیں بولتے تھے، یہ اس لیے نہیں بولتے تھے کیونکہ ان کی دولت اور جائیدادیں بیرون ملک تھیں۔


متعلقہ خبریں