اگلے ہفتے سے موسم بہار کا آغاز ،گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے بڑھائی جا ئیں گی

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،12مارچ ، 2021،
جی ٹی اے انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات سے موسم بہار کا آغا ز ہو گا جبکہ اتوارسے گھڑیوں کو ایک گھنٹہ آگے بڑھایا جا ئے گا تاکہ دن کے اوقات میں روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ماہرین کے مطابق ا س عمل سے بہت سے لوگوں کی نیند متاثر ہو سکتی ہے مگر کچھ دنوں کے بعد سب کچھ نارمل ہو جائے گا۔ پولیس اور دیگر اداروں نے اس سلسلے میں اپنے انتظامات مکمل کر لئے ہیں جبکہ ماہر موسمیات جل ٹیلر کے مطابق اتوار سے ٹمپریچر میں ایک ڈگری کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں