ایران نے اکیاون اعلیٰ امریکی افسران پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا

قومی آواز
عالمی نیو ز ، 9جنوری ،2022
ایران سے جاری سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے امریکہ کے اکیاون افسران پر پابندی عائد کر دی ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ یہ افسران جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت میں ملوث پائے گئے ہیں۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کو امریکہ کی ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران ان کی شہادت کا بدلہ لے گا۔ واضح رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی ایک دورے پر عراق گئے تھے جہاں ان کی کار پر امریکی ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شہید ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں