ایشوریا رائے بچن پر ٹیکس چوری اور دولت بیرون ملک چھپانے کا الزام، عدالت طلبی

قومی آواز،
شوبزنیو ز ، 20دسمبر ،2021
بولی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو ٹیکس چوری کرنے اور دولت بیرون ملک بھجوانے کے الزامات کے تحت بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے طلب کرلیا ہے۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ٹیکس چوری کرنے اور بھاری مالیت کا سرمایہ بیرون ملک منتقل کرکے چھپانے کے بارے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ اداکارہ کو اس سلسلے میں 15دن کی مہلت دی گئی ہے جس کے بعد خدشہ ہے کہ انہیں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔ ایشوریہ رائے بچن اور ان کی فیملی نے ابھی تک اس بارے میں کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔


متعلقہ خبریں