ایٹی بکوک میں دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد،شہریوں میں خوف و ہراس، بم کو ناکارہ کر دیا گیا ، پولیس

قومی آواز :ایٹی بکوک،
کینیڈین نیوز 12،اکتوبر، 2020،
ٹورنٹو پولیس کے مطابق ہفتے کی رات ویسٹ ہیڈ کے علاقے سے اطلاع ملنے پر ایک بم برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ بم دوسری جنگ عظیم کے زمانے کا تھا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ پولیس نے فوری طورپر خطرے کی جگہ سے رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے بعد بم اسکواڈ کی مدد سے بم کو ہٹا کر اسے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق بم قابل استعمال تھا اور اس بارے میں مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں