ایٹی بکوک کی مشہور عالم بیکری ساں ریمو کے بانی اور مالک کورونا کے باعث فوت

 

قومی آواز ،
کینیڈین نیوز19،فروری، 2021،
ایٹی بکو ک کی مشہور عالم بیکری ساں ریمو نے آفیشلی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ بیکری کے بانی اور مالک نٹال بوزو کورونا میں مبتلا ہو کر فوت ہو گئے ہیں۔ انہیں چند دن قبل ہی بیماری کی تشخیص کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔پچھتر سالہ نٹال بوزو نے اس بیکری کا آغاز انیس سو انہتر میں کیا تھا۔ بعد ازاں نصف صدی بعد انہوں نے یہ بیکری اپنے تین بیٹوں کے سپرد کر دی تھی۔شہر میں کورونا پھیلنے اور اسٹاف ممبران میں اس بیماری کی تشخیص کے بعد بیکری کو صرف آن لائن تک محدود کر دیا گیا تھا۔شہر کی ممتاز شخصیات نے ان کی موت پر اپنے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں