ایک ہی رات میں چار جگہ ڈکیتیاں کرنے والا چودہ سالہ ڈاکو گرفتار، پولیس ترجمان

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،9اکتوبر ، 2019،
ٹورنٹو پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق منگل کی رات چند گھنٹوں کے دوران چار مختلف جگہوں پر ڈکیتی کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ پولیس تحقیقات کے مطابق ڈکیتی میں ملوث شخص کو عینی شاہدین کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔پولیس کے مطابق ڈاکو کی عمر صرف چودہ سال ہے اور اس نے صرف ایک چاقو دکھا کر یہ تمام وارداتیں کیں۔ ڈاکو کو جلد ہی عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں