ایک ہی رات میں کوئینز اسٹریٹ پر سات افراد پر چاقو سے حملے ،علاقہ ایمبولینسز کے سائرن سے گونج اٹھا

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Monday, December 4, 2017

ایک پولیس اعلامیے کے مطابق کوئینز اسٹریٹ پر ہفتے کی رات مختلف واقعات میں چاقو لگنے سے سات افراد زخمی ہو گئے جن میں سے کچھ کیسز سیریس بتائے جاتے ہیں۔زیادہ تر واقعات آسنگٹن ایونیو اور بروک فیلڈ اسٹریٹ پر پیش آئے۔پولیس کے مطابق ان واقعات کے بارے میں پیرا میڈکس کو نصف شب کو اطلاع ملی ۔ جب پیرا میڈکس جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں سات زخمی موجود تھے جن کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ان واقعات کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعات علاقے کے ایک کلب میں پیش آئے اور اس کے بعد بعض افراد نے باہر آکر لڑائی جھگڑا کیا اور کچھ واقعات وہاں بھی پیش آئے۔پولیس ان واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے مگر زرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک پیچیدہ کیس ہے جس کی چھان بین میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔ پولیس نے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔