بالی ووڈ فنکاروں پر بیماریوں کا حملہ، کرن کھیر کینسر ، بپی لیری اور عالیہ بھٹ کورونا کا شکار

قومی آواز :
شو بز نیوز،3اپریل ، 2021
بھارت سے آنے والی اطلاعات کے مطابق بولی ووڈ فنکاروں ان دنوں مختلف بیماریوں کی لپیٹ میں ہیں۔کرن کھیر جن کا شمار فلم انڈسٹری کی نمایاں شخصیات میں کیا جاتا ہے بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئی ہیں جبکہ اداکارہ عالیہ بھٹ اور بپی لیری کورونا کا شکار بن چکے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ بپی لیری کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ممبئی کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔کچھ دن قبل متاثرہ موسیقار نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ کورونا سے احتیاط کے تمام تقاضے پورے کریں مگر شو مئی قسمت کہ وہ خود اس مرض کا شکار ہو گئے۔ممتاز اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ان کے علاوہ اداکار عامر خان،نبیر کپور،منوج باجپائی،سنجے لیلا بھنسالی اور دیگر کئی فنکار مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر اسپتال پہنچ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں