بالی ووڈ فنکار راج کمار راؤ اورپترا لیکھا نے سات پھیرے لے لئے،میڈیا رپورٹ

قومی آواز
شوبز نیو ز، 17نومبر،2021
معلوم ہوا ہے کہ بالی وڈ کے فن کار راجکمار راؤ اور پترالکھا جن میں طویل عرصے سے دوستی چلی آ رہی تھی اب شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ دونوں فنکاروں کی شادی کی تقریبات چندی گڑھ اور ہریانہ میں انجام پائیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ دونوں فنکاروں نے اپنی شادی کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر دی ہیں جن میں دلہن پترالکھا سرخ عروسی لباس میں نظر آرہی ہیں۔ مداحوں نے دونوں فنکاروں کی کامیاب ازدواجی زندگی کے لیے مبارکباد پیش کی۔


متعلقہ خبریں