بجٹ پاس ہونے کے بعد انفراسٹرکچر کی رقم ملے گی،امرجیت سوہی

قومی آوازا:اوٹاوا:انفراسٹرکچراور کمیونٹی منسٹر امرجیت سوہی کاکہنا ہے کہ بجٹ پاس ہونے کے بعد انفراسٹرکچر کی رقم ملے گی۔انہوںنے مزید کہاکہ پہلا مرحلہ بجٹ کے پاس ہونے کا ہے اس کے بعد مختص رقم ملنا شروع ہوجائے گی۔ ان کاکہنا ہے کہ ٹورانٹو ریجن بورڈ آف ٹریڈ دومراحل میں یہ رقم خرچ کرے گا اوراس کے لئے باقاعدہ لائحہ عمل تیار کیاگیا ہے۔ ان کے نزدیک موجودہ صورتحال کے مطابق سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔لبرلز ساٹھ بلین ڈالرمختلف پراجیکٹس پر خرچ کرنے کاارادہ رکھتے ہیں۔ وہ انفراسٹرکچر کے لئے مختص رقم خرچ کرنے کے حوالے سے سنجیدہ ہیں۔