بد اخلاقی کے الزامات کے بعد اونٹاریو کے اپوزیشن لیڈر مستعفی

Friday, January 26, 2018
قومی آواز ۔ ٹورنٹو:

اونٹاریو کے اپوزیشن لیڈر پیٹرک براﺅن نے جمعہ کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ ان پر مبینہ طور پر بد اخلاقی کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ انہوں نے یہ اعلان جلدی میں بلائی گئی ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ الزامات غلط ہیں اور ان سے غلط باتیں منسوب کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوستوں اور بہی خواہوں کے مشورے کے بعد وہ اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں۔ ان کے اس اعلان کے بعد ان کا اپوزیشن لیڈر کا کیرئیر داﺅ پر لگ گیا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اب شاید ہی اس اسکینڈل سے باہر آ سکیں گے۔