برامپٹن میں اغوا کار پولیس کے سامنے لڑکی کو گاڑی میں ڈال کر فرار، پولیس کی دوڑیں

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،28مارچ ، 2021
پیل ریجنل پولیس کے مطابق برامپٹن کے علاقے سے متعدد فون کالز آنے پر پولیس اسکواڈ موقع پر پہنچا تو ایک شخص ایک لڑکی کو گاڑی میں ڈال کر وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس اہلکاروں کے اسلحہ نکالنے کے باوجود مجوذہ شخص لڑکی سمیت تیز رفتاری سے رفو چکر ہو گیا ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اور پولیس منہ دیکھتی رہ گئی۔پولیس کے مطابق مبینہ ملزم اکیس سالہ کوامی گاروڈ اور تئیس سالہ سالینا کی تلاش کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور پولیس سرگرمی سے اغوا کار کو تلاش کر رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے گاروڈ مسلح اور خطرناک ہے عام شہری اس بارے میں احتیاط سے کام لیںاور کوئی بھی اطلاع پولیس سینٹر میں دیں۔


متعلقہ خبریں