برامپٹن میں فائرنگ ، ایک شخص شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل

قومی آواز ۔ برامپٹن
Thursday, October 26, 2017

برامپٹن پولیس کے مطابق جمعرات کی رات کوئین اسٹریٹ کے علاقے میں فائرنگ کی اطلاع موصول ہونے پر پویس پارٹی موقع پر پہنچی تو وہاں ایک پچپن سالہ زخمی شخص موجود تھا جسے گولی کا زخم آیا تھا ۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کو پیٹ میں گولی ماری گئی تھی ۔ زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی شخص اور اسے گولی مارنے والے واقوعہ سے کافی دور سے اپنی اپنی گاڑیوں میں لڑتے جھگڑتے آ رہے تھے اور جائے وقوعہ پر گولی چلنے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس ایک مشتبہ شخص جس کا نام مالو بتایا جاتا اور وہ سیاہ فام ہے کو تلاش کر رہی ہے ۔ اس واقعے کی باریک بینی سے تفتیش کی جا رہی ہے۔