برامپٹن میں ٹریفک کا المناک حادثہ، ماں اور تین بیٹیاں ہلاک،پانچ گاڑیاں تباہ

قومی آواز :برامپٹن،
کینیڈین نیوز،19 جون، 2020،
برامپٹن میں دوپہر کے قریب ٹوربرام روڈ پر ایک وین اور کار میں ہونے والے تصادم میں چار خواتین ہلاک ہو گئیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سینتیس سالہ خاتون اور ان کی تین بچیاں شامل ہیں جن کی عمریں ایک تا چھ سال بتائی جاتی ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایک بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی تھی جبکہ ماں اور دو بچیاں اسپتال منتقل کر دی گئی تھیں تاہم وہ جانبر نہ سکیں اور انتقال کر گئیں۔پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں