برطانیہ میں کار بم دھماکا، ایک شخص ہلاک ایک زخمی

قومی آواز
عالمی نیو ز، 15نومبر،2021
سرکاری میڈیا اور عالمی ذرائع کے مطابق برطانیہ میں لیور پول اسپتال کے مرکزی دروازے پر بم دھماکا ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک ٹیکسی میں ہوا اورٹیکسی میں سوار مسافر ہلاک اور ڈرائیور زخمی ہوا۔ ہلاک شخص کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم پولیس نے تین مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن کی عمریں 21 سے 29 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں تاہم ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں