برکینا فاسو اٹیک: کینیڈین متاثر ہ شخص کا دارومدارٹروڈوپر

قومی آوازا:اوٹاوا: برکینا فاسو اٹیک کے معاملے میں کینیڈین متاثرہ شخص یوویز رچرڈ کا کہنا ہے کہ میرا دارومدار جسٹن ٹروڈو پر ہے۔ انہوں نے بہت زیادہ دلجوئی کی تھی۔واضح رہے کہ دہشت گردی کی اس کارروائی میں کیوبک فیملی بھی ماری گئی تھی ۔ یوویز رچرڈ نامی متاثرہ شخص کاکہنا ہے کہ مجھ سے ٹروڈو نے خصوصی طور پرملاقات کی ہے اور میرا دارو مدار اس معاملے میں ٹروڈو پر ہے۔میری بیوی موڈ کیریئر اس کارروائی میں ماری جاچکی ہے۔ہمارے وزیر اعظم نے مجھے بلایااور اس معاملے پر تفصیلی گفتگو کی اور دل جوئی کی۔تاہم مےں نے ان کوسیاسی گفتگو سے منع کردیا تھا۔ تاہم مجھے اچھا لگا وہ ہمارا فخر ہیں۔انہوں نے متاثرین سے خصوصی طور پرملاقات کی اور دل جوئی کی۔