بریمپٹن شوٹنگ کاواقعہ،ایک شخص گرفتار

قومی آواز ۔ ٹورانٹو:بریمپٹن میں شوٹنگ واقعہ میں ملوث ٹورانٹو کا تیسر اشخص گرفتار ہوگیا ہے۔ یہ واقعہ سولہ اکتوبر کوہوا تھا۔ اس میں دو افراد جس میں سے ایک پولیس آفیسر بھی تھا مارے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق اس کانام ڈیوڈ لی کاول ہے اوراس کی عمر تئیس برس بتائی جاتی ہے۔ پولیس کوسولہ اکتوبر کوسٹوکڈ روڈ پرنائن ڈبل ون پر ایک کال موصول ہوئی۔ پولیس جب جائے وقوعہ پرپہنچی تو مشتبہ شخص نے فائر کھول دیا، اس سے ایک پولیس آفیسراور راہگیر ماراگیا۔ کاروال آج عدالت میں پیش ہوگا۔ اس کیس میں ملوث دیگر دو افراد کے نام کرسٹوفر اوبسورن اور ٹائرل نکلسن ہیں جبکہ عمریں بالترتیب پچیس اور تئیس برس ہیں۔ ان کا تعلق بھی ٹورانٹو سے ہی ہے۔


متعلقہ خبریں