بریمپٹن کے سنار اوراس کی فیملی کونامعلوم افراد نے پیٹ دیا

بریمپٹن:بریمپٹن کے سنیارے اوراس کی فیملی کونامعلوم افراد نے پیٹ دیا۔بریمپٹن کے سنیارے ضیا محمد کے گھر کچھ لوگ زبردستی داخل ہوئے اور ان کی فیملی کوزدوکوب کیا۔ ضیاءمحمد کو سر میںشدید چوٹ لگی۔ انہوںنے میڈیا کواس بارے میں بتایا کہ کچھ نامعلوم افراد میرے گھر میںگھس آئے اورانہوںنے ہم سب کویرغمال بنایااور شدید زدوکوب کرناشروع کردیا۔ اس وجہ سے میں، میرے والد،اہلیہ اور بچے شدید خوف وہراس کاشکار ہیں۔انہوںنے کہاکہ میںمعمول کے مطابق جب گھر آیا تو تین افراد پہلے ہی میرے گھر میں موجود تھے۔مجھے نہیں معلوم نقصان کیااور کتنا ہوا۔ تاہم وہ مجھے بٹ کے ساتھ ا س وقت تک مارتے رہے جب تک میں زمین پر گر نہیںگیا۔وہ مجھ سے میری جیولری سٹور کی چابیاںاور پاس ورڈ دریافت کرتے رہے ۔میںدل سے دعا کررہا تھا کہ خدا مجھے اور میری فیملی کومحفوظ رکھ۔ میںاس وقت کچھ نہیں کرسکتا تھا۔میری بیوی بچیوںسمیت خوف کے مارے سیڑھیوں میں بیٹھ گئی ۔انہوںنے کہاکہ میںخون میں لت پت تھا ہمارے پڑوسیوںمیں سے کوئی بھی دروازہ نہیں کھول رہا تھا۔ تاہم انہوںنے واقعے کی پولیس کواطلاع دی اوراس کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی۔اس بارے میںپولیس کے ترجمان کاکہنا ہے کہ ہم اس حوالے سے تفتیش کررہے ہیںاور ان کے مطابق ڈاکوﺅںکا مقصد سٹور کی چابیاں تھا، تاہم سکیورٹی کوسخت کردیاگےا ہے اور ان کی فیملی کوتحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں