بزرگ سیاستدان اے این پی کی سابق صدر بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئیں

قومی آواز،

قومی نیوز،17مئی ،2021

پاکستان کی بزرگ سیاستدان اے این پی کی سابق صدر ، ولی خان کی اہلیہ اور اسفند یار ولی کی والدہ بیگم نسیم ولی خان طویل علالت کے بعد چار سدہ میں انتقال کر گئیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ وہ شوگر اور عارضہ قلب کی مریضہ تھیں ۔ ان کی نماز جنازہ ولی باغ چار سدہ میں ادا کی گئی اور انہیں ان کے آبائی قبرستان چار سدہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ بیگم نسیم ولی نے ستر اور اسی کی دہائی میں پاکستانی سیاست میں نہایت فعال کردار ادا کیا تھا ۔


متعلقہ خبریں