بمبے بھیل دھماکے کی گتھی سلجھنے میں ناکام ، ملزمان تاحال مفرور

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Tuesday May 29th 2018

پیل ریجنل پولیس سخت جد و جہد کے باوجود ابھی تک بمبے بھیل ریسٹورنٹ میں ہونے والے دھماکے کی گتھی سلجھ نہیں سکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کا ریسٹورنٹ کے اندر کسی کاروائی سے کوئی نہ کوئی تعلق ضرور ہے تاہم مالکان اس سے انکار کرتے ہیں۔ریسٹورنٹ کے مالک موہن ناگپال کا کہنا ہے کہ ان کا کسی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے نہ ہی کوئی تنازع ہے کہ کوئی اس طرح کی کاروائی کرے وہ تو خود حیران ہیں کہ آخر ان کے بزنس کو کیوں نشانہ بنایا گیا ۔پولیس کو کیمرے میں نظر آنے والے دو مشتبہ افراد کی تلاش ہے جو ریسٹورنٹ میں دھماکہ خیز مادا پھینک کر فرار ہو گئے تھے اور تاحال لاپتہ ہیں۔ریسٹورنٹ تاحال بند ہے اور پولیس ٹیم ابھی تک تفتیش میں مصروف ہے۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس دھماکے سے متعلق کوئی اطلاع ہو تو فوری پولیس سے رابطہ کرے۔


متعلقہ خبریں