بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو ہوم گرائونڈ پر شکست دے کر تاریخ رقم کر دی

 

قومی آواز

اسپورٹس نیو ز ، 6جنوری ،2022

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے ماونٹ مونگا نوئی نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کوآٹھ وکٹ سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم کو دوسری اننگز میں فتح حاصل کرنے کے لیے صرف 40 رنز بنانے تھے جو اس نے صرف دو وکٹوں پر بنا لئے۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ بنگلہ دیشی ٹیم کی نیوزی لینڈ میں پہلی فتح ہے۔ اس سے قبل کھیلے جانے والے 60 میچوں میں بنگلہ دیش کی ٹیم صرف چھ میں فتح حاصل کر پائی ہے۔ بنگلہ دیش کے عبادت حسین نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔


متعلقہ خبریں