بولی ووڈ فنکار اداکاری نہیں نقالی کرتے ہیں، نواز الدین صدیقی

قومی آواز :
شو بز نیوز،13اپریل ، 2021
بولی ووڈ فنکار اور مشہور اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ بولی ووڈ کے اداکار ادکاری نہیں بلکہ صرف نقالی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سو کروڑ کا بزنس کرنے والے اداکار کو ہی لوگ ایکٹر سمجھتے ہیں جو کہ درست نہیں ہے کیونکہ یہ لوگ نقالی کرتے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے نئے فنکاروں سے کہا کہ وہ اپنے اندر کے ٹیلنٹ کو باہر لائیں اور کسی کو کاپی کرنے کی بجائے اپنافن دنیا کے سامنے پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر نئے فنکار ایسا کچھ کریں تو لوگوں کی توجہ ان پر ہو گی ورنہ وہ دوسروں کی نقالی کیوں دیکھیں گے۔


متعلقہ خبریں