بولی ووڈ کے مشہور اداکار بکرما جیت بھی کوروناکا شکار ، فنکاروں کا اظہارتعزیت

قومی آواز :
شوبزنیوز،1مئی ، 2021
بھارت میں کوروناکی تباہ کاریوںکا سلسلہ جاری ہے اور اب اس کی ذد میں فنکار برادری بھی آ گئی ہے ۔ بہت سے فنکاروں کے ساتھ معروف اداکار بکرما جیت بھی کورونا کا شکا ر ہو کر چل بسے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ ان کی عمر باون سال تھی ۔انہوںنے بے شمار بھارتی فلموںمیں سپورٹنگ کردار ادا کئے ۔کچھ عرصہ پہلے ہی ان کا ٹیسٹ کورونا پازیٹیو آیا تھا ۔ ان کو فوری اسپتال میں داخل کروا دیا گیا تھا تاہم ان کی طبیعت مسلسل خراب ہوتی گئی اور گزشتہ دن ان کا انتقال ہو گیا۔انہوں نے ڈان، جوکر اور مرڈر جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔


متعلقہ خبریں