بوٹن یلی ائیر پورٹ پر کھڑا ہوائی جہاز آگ لگنے سے تباہ، واقعہ مشکوک ہے ،پولیس

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،29فروری، 2020،
ائیر کینیڈا حکام کے مطابق جمعہ کو پیش آنے والے ایک واقعے میں بوٹن ویلی ائیر پورٹ پر کھڑا ایک ہوائی جہاز اچانک آگ لگ جانے کے باعث جل کر تباہ ہو گیا۔ حکام کے مطابق آگ رات ساڑھے گیارہ بجے لگی ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ کے نزدیک جھاڑیوں میں گیسولین کے آثار بھی پائے گئے ہیں جس سے اس شبے کو تقویت ملتی ہے کہ یہ آگ لگائی گئی تھی۔ پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں