بچوں کی بہتر پرورش کیلئے شوہر بیوی کیساتھ؟

لندن(قومی آواز….مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین نفسیات زور دیتے ہیں کہ والدین اپنے بچوں پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں ۔ لیکن نئی تحقیق کے مطابق حد سے زیادہ توجہ بچوں کے لئے کئی اعتبار سے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ اسی لئے ماہرین اب خصوصاً شوہر وں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ بیویوں پر بھی توجہ دیں ۔ وجہ یہ ہے کہ کامیاب شادی مسلسل محبت اور تجدید عہدو پیمان مانگتی ہے۔ پھرضروری ہے کہ ازدواجی زندگی میں ٹھہراو¿ نہ آئے بلکہ نئی کہانیاں ، تجربے اور یاد یں پیدا ہوں۔ چنانچہ بیوی اور دیگر عزیز وا قارب کو بھی نظر انداز مت کریں اور ان سے ملنا جلنا جاری رکھیں۔ مشرقی تہذیب و تمدن میں گھر کامحور و مرکزبیوی ہی ہوتی ہے ،لہٰذا شوہر کی بھر پور توجہ ملنے پر بیوی خوش سلیقگی اور اعتماد سے اپنے تمام کام انجام دیتی ہے اور گھر خوشیوں کا گہوارہ بن جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں