بچوں کی تعلیم اور غریبوں کے لئے مزید فنڈز مختص کیئے جائیں گے، وزیر مالیات بل مورینو

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Tuesday, October 24, 2017

وزیر مالیات بل مورینو نے اعلان کیا ہے کہ حکومت بچوں کی تعلیم اور دیگر ضروریات اور غریب لوگوں کی مدد کے لئے مزید فنڈز مختص کرے گی۔ اس بات کا اعلان انہوں نے اٹاوا میں ایک نیوز کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے بجٹ میں خسارہ کم سے کم ہو رہا ہے اور صورتحال بہتر سے بہتر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے مزید فنڈز کی فراہمی ممکن ہو رہی ہے۔ اس بل سے تین لاکھ بچوں کو فائدہ ہو گا۔