بھارتی آبدوز کی پاکستانی پانیوں میں دراندازی کی کوشش پاک نیوی نے ناکام بنا دی

قومی آواز
قومی نیو ز، 20 اکتوبر ،2021
افواج پاکستان کے ترجمان کے مطابق پاکستان نیوی نے ایک بھارتی آبدوز کی پاکستانی پانیوں میں در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی اور اسے واپس جانے پر مجبور کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ ترجمان کے مطابق یہ واقعہ 16 اکتوبر کو پیش آیا جب پاک بحریہ نے ایک بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا جو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی اس موقع پر پاک بحریہ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے بھارتی آبدوز کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔


متعلقہ خبریں