بھارتی شہر امرتسر میں ٹرین حادثہ، 50 افراد ہلاک

جمعہ19 اکتوبر 2018
قومی آواز:امرتسر
حادثے کے وقت بڑی تعداد میں لوگ پٹری پر بھی موجود تھے، بھارتی میڈیا۔
بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر کے قریب ٹرین حادثے میں کم از کم 50 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امرتسر شہر کے قریب جوڑا پھاٹک کے ریلوے ٹریک پر دسہرے کے تہوار کے موقع پر راون کا پتلا جلایا جا رہا تھا اور بڑی تعداد میں لوگ پٹڑی پر بھی بیٹھے ہوئے تھے کہ تیز رفتار ٹرین آ گئی۔
یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق اسٹیج سے لوگوں کو پیچھے ہٹنے کی اپیل بھی کی گئی لیکن لوگ راون کا پتلا نذر آتش کرنے کی تقریب دیکھنے میں اس قدر مگن تھے کہ انہیں ٹرین کے آنے کی آواز ہی نہ آئی اور تیر رفتار ٹرین بھرے مجمعے کو کچلتے ہوئے آگے نکل گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں 200 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرین حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
فوٹو: بشکریہ اے این آئی


متعلقہ خبریں