بھارت میں کورونا کی بد ترین صورتحال، آئی سی سی تشویش کا شکار

قومی آواز :
اسپورٹس نیوز23اپریل ، 2021
بھارت میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافے اور بد ترین صورتحال کے باعث انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے حکام میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ بھارت میں رواں سال اکتوبر نومبر میں ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ شیڈول ہے تاہم اس نئی صورتحال کی وجہ سے حالات غیر یقینی کا شکار ہو چکے ہیں۔ آئی سی سی اگلے چند روز میں اپنی ٹیم بھارت بھجوائے گی جہاں وہ حالات کے جائزے کے علاوہ میچز کے مقامات اور دیگر امور بھی طے کر ے گی۔


متعلقہ خبریں