بھارت کو آئینہ، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہندو نوجوان پاک فضائیہ میں پائلٹ منتخب

قومی آواز :اسلام آباد،
کینیڈین نیوز3 مئی ، 2020،
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تھر پار کر کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک ہندو نوجوان کو پاک فضائیہ میں بطور جی ڈی پائلٹ فرائض کی انجام دہی کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔راہول دیو نامی نوجوان کی اس کامیابی پر ہندو کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندو کمیونٹی کے نوجوان ملک کی خدمت کے لئے ہر طرح سے حاضر ہیں۔واضح رہے کہ پڑوسی ملک بھارت میں اقلیتوں کو انتہائی مشکل حالات کا سامنا ہے مگر پاکستان میں اقلیتوں کو ہر طرح کی آزادی حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں