بھارت کے شہر ممبئی میں کرکٹ بگ فائیو کا اجلاس، نئی سازش کا خطرہ

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز15جنوری ، 2020،
بھارت کے شہر ممبئی میں گذشتہ ہفتے کرکٹ کے بگ فائیو ممالک کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بی سی سی آئی اور آئی سی سی کے سابق صدر این سری نواسن بھی موجود تھے۔ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں بھارت ، انگلینڈ ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے آفیشلز نے شرکت کی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اس اجلاس میں بھارت نے آئی سی سی کی جانب سے فیوچر ٹور پروگرام کی جگہ اپنا ہی ایک عالمی ایونٹ شرو ع کرنے پر زور دیاتاکہ زیادہ ریونیو والے ممالک کو آمدنی بھی زیادہ وصول ہو سکے۔ماہرین اسے بھارت کی ایک نئی سازش سے تعبیر کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں