بیروت دھماکوں میں جاںبحق ہونے والوں کے لئے ٹورنٹو میں تعزیتی تقریب

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز9، اگست، 2020،
بیروت میں چار اگست کو ہونے والے دھماکوں میں جاں بحق افراد کی یاد میں ناتھن فلپ اسکوائر میں ایک تعزیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔تقریب میں کینیڈا اور لبنان کے قومی ترانے بجائے گئے اور ٹورنٹو شہر کے لوگو کو لبنان کے پرچم کے رنگوں سے تبدیل کر کے اظہار یکجہتی کیا گیا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
اس موقع پر مقررین نے مرنے والوں کی یاد میں تعزیتی کلمات ادا کئے اور لبنان کے شہریوں سے اس سانحے پر اظہار ہمدردی اور ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں