بیوی کو ریچھ سے بچانے کی کوشش میں گولی بیوی کو ہی جا لگی

قومی آواز ۔ اوٹاوا کینیڈا میں ایک شوہر کی اپنی بیوی کو خونخوار ریچھ سے بچانے کے لیے چلائی گئی گولی بیوی کو ہی لگ گئی جو موقعہ پر ہلاک ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے علاقے جونسن کراسنگ میں میاں بیوی گھر کے لان میں بیٹھے تھے کہ اچانک ایک جنگلی سفید ریچھ گھر کے اندر داخل ہوگیا اور اس نے دونوں پر حملہ کردیا۔ شوہر نے ریچھ کے حملے سے خود کو تو بچالیا لیکن اس کی بیوی ریچھ کے قابو میں آگئی ۔ بیوی نے حملے کے دوران خود کو مردہ ظاہر کرنے کی کوشش لیکن ریچھ اس سے متاثر نہیں ہوا اور اس پر اپنا حملہ جاری رکھا جس پر شوہر نے اپنی گن اٹھائی اورریچھ پر گولیاں چلا دیں جن سے ریچھ تو مر گیا مگر ایک گولی بدقسمتی سے خاتون کو لگ گئی۔ اس حادثاتی موت پر دکھی شوہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اسے اپنی بیوی کی موت پر بہت دکھ ہے اوروہ اس واقعہ کو زندگی بھر نہیں بھول سکے گا۔


متعلقہ خبریں