تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو رہا نہیں کیا جائے گا ، شیخ رشید

 

قومی آواز :
قومی نیوز21اپریل ، 2021
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ تحریک لبیک کے ایم پی او کے تحت نظر بند لوگوں کو رہا کیا جا رہا ہے لیکن دہشتگردی اور پولیس والوں کو مارنے اور گھیراﺅ جلاﺅ میں ملوث لوگوں اور دہشت گردی کے تحت گرفتار تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ ا ن لوگوں کو عدالت سے فیصلہ لینا ہو گا۔ انہوںنے سوشل میڈیا کے بارے میں کہا کہ اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ وہ کون لوگ تھے جنہوںنے جلتی پر تیل ڈالنے کام کیا۔


متعلقہ خبریں