تیرہ سالہ لڑکا کئی بڑی عمر کی عورتوں کے ساتھ زبردستی کرنے کے الزام میں گرفتار، نام نہیں بتا سکتے ،پولیس

قومی آواز ۔ مسی ساگا
Thursday, October 26, 2017

پیل پولیس کے اعلامیے کے مطابق انہوںنے مسی ساگ ا سے ایک تیرہ سالہ لڑکے کو گرفتار کیا ہے جس کے بارے میں پولیس کا خیال ہے کہ اس نے اپنے سے بڑی عمر کی کئی عورتوں کے ساتھ زیادتی کا ارتکاب کیا ہے۔پولیس کے مطابق پہلا واقعہ آٹھ ستمبر کو دنداس اسٹریٹ اور ڈکسن روڈ کے قریب پیش آیا جس میںرات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ایک پینتالیس سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔اسی دن اسی علاوے میں مذکورہ وقوعہ سے کچھ دور کے فاصلے پر ایک بائیس سالہ خاتون کو اسی انداز میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیاجو ایک بس اسٹاپ پر کھڑی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہریوں کے تعاون اور دیگر زرائع سے کام لے کر مذکورہ لڑکے کو گرفتار کر لیا ہے تاہم یوتھ کرمنل جسٹس کی وجہ سے وہ اس کا نام ابھی ظاہر نہیں کر سکتے ۔